محکمہ لائیوسٹاک میں قبائلی علاقہ جات میں ڈپلومہ کورسز شروع کرنے بارے اہم اجلاس

اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کی

محکمہ لائیوسٹاک میں قبائلی علاقہ جات میں ڈپلومہ کورسز شروع کرنے بارے اہم اجلاس

لاہور: محکمہ لائیوسٹاک میں قبائلی علاقہ جات میں ڈپلومہ کورسز شروع کرنے بارے اہم اجلاس ہوئے ہے.اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کی.ڈپلومہ کورسز کے اجرائبارے مجوزہ ماڈل پر بریفنگ دی گئی. پرنسپل لائیو سٹاک سروسز ٹریننگ سینٹر نے مجوزہ ماڈل پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ پیرا ویٹرنری سکول فاضل پور اور لیہ میں ڈپلومہ کورسز پر داخلے شروع کئے جائیں۔ اوڈی جی خان اورلیہ جیسے پسماندہ علاقوں کیلئے یہ شارٹ ڈپلومہ کورسز انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔

کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے مزید کہا کہ ویٹرنری شعبہ میں درس و تدریس کیلئے ٹیوٹا اور نیوٹک کو بھی آن بورڈ کیا جائے۔اوران کورسز سے پسماندہ علاقوں کے افراد کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آ ئیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن اور ڈائریکٹر ایکسٹینشن UVAS نے  بھی شرکت کی۔