صوبائی وزیر لیبر عنصر مجیدخان کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

اجلاس میں سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ میاں جمیل احمد، ڈی جی لبیر ویلفیئر فیصل نثار چوہدری، وائس کمشنر سوشل سیکورٹی حامد محمود ملٰہی ڈی ایس لیبر بلال اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی

صوبائی وزیر لیبر عنصر مجیدخان کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

لاہور : صوبائی وزیر لیبر عنصر مجیدخان کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس سیکرٹری آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ میاں جمیل احمد، ڈی جی لبیر ویلفیئر فیصل نثار چوہدری، وائس کمشنر سوشل سیکورٹی حامد محمود ملٰہی ڈی ایس لیبر بلال اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی نے صوبائی وزیر لیبر کو ورکرز ویلفیئر بورڈ کی حالیہ کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

اجلاس میں ورکرز ویلفیئر فنڈز کی پنجاب میں منتقلی، لیبر کالونیز، ورکرز ویلفیئر سکولز کی کارکردگی، ڈیتھ، میرج اور سکالر شپ گرانٹ بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ورکرز ٹیلنٹ سکالر شپ کے آن لائن اجراء بارے صوبائی وزیر لیبر کو آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے افسران کو ہدایات دی کہ ادارے سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اورورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت چلنے والے سکولزکی کارکردگی کو مثالی بنائیں اورلیبر ڈیپارٹمنٹ کے مزدوروں کی فلاح کے لئے جاری اور تکمیل ہونے والے منصوبہ جات کو موثر انداز میں میڈیا تک پہنچایا جائے۔

صوبائی وزیر لیبر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ لیبر کالونی ملتان کے ترقیاتی کاموں کو اگلے ماہ تک مکمل کر لیا جائے۔ ورکرز ٹیلنٹ سکالر شپ کے آن لائن اجراء سے ادارہ میں کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کی ڈیتھ اور میرج گرانٹ کو بھی بہت جلد آن لائن کیا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں قائم لیبر کالونیز کے رہائشوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی نے اس موقع پر کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں شفافیت کے فروغ کے لئے آٹو میشن پروگرام تیزی سے جاری ہے۔

مزدوروں کے بچوں کوجدیدطرز کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ وررکز ویلفیئر بورڈ کے تمام معاملات میں شافیت کے فروغ کے لئے کمپیوٹرائزئشن کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈز کے ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ جدت، سہولت، شفافیت اور خدمت کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔