محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں 5 عدد تعلیم بالغان مراکز کی افتتاحی تقریب

صوبائی وزیر فار لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ نے صوبائی وزیر کالونیز و ثقافت میاں خیال احمد کاسترو کے ہمراہ تعلیم بالغاں سنٹرز کا افتتاح کیا

 محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں 5 عدد تعلیم بالغان مراکز کی افتتاحی تقریب

لاہور: محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں 5 عدد تعلیم بالغان مراکز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔صوبائی وزیر فار لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ نے صوبائی وزیر کالونیز و ثقافت میاں خیال احمد کاسترو کے ہمراہ تعلیم بالغاں سنٹرز کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی بشیراحمد زاہد گورایہ،سپرنٹنڈنٹ جیل علی اکبر گجر، سپرنٹندنٹ آف پولیس (ایڈمن) مرزا انجم کمال، ڈی او لٹریسی نوید الحق ودیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر لٹریسی نے کہا کہ حکومت معاشرے کے ہر طبقے کو بلا تفریق تعلیم تک رسائی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل میں ان پڑھ بالغان کے لیے یہ قدم اٹھا رہی ہے تاکہ معاشرے کا یہ طبقہ بنیادی تعلیم حاصل کر کے جیل سے واپسی پر موثر شہری بن سکے۔انہوں نے کہا کہ جن غلطیوں کی وجہ سے افراد کو جیل بھیجا جاتا ہے صرف علم کے زیور سے آراستہ کرکے ہی مستقبل میں جیل میں قیدیوں کی تعداد میں نمایاں کمی ممکن ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل  نے اپنے خطاب کے دوران یہ یقین دلایا کہ جس طرح محکمہ اس طبقے کی تعلیم کے لیے سرشار ہے ان  ساتھ سے تعاون جاری رہے گا۔صوبائی وزیر کالونیز حیال احمد کاسترو نے بھی محکمہ لٹریسی کے اس احسن قدم کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (لٹریسی) نوید الحق نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ان پڑھ افراد کا بنیادی تعلیم کے حصول کا جذبہ دیکھ کر ہمارے حوصلے کو تقویت ملی ہے ہم تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تعلیم بالغان مراکز کو کامیاب بنائیں گے۔اس موقع پرجیل میں متعین اساتذہ کو تقرر نامے اور طالب علموں میں کاپیاں، کتابیں اور سٹیشنری تقسیم کی گئی۔