قاہرہ کے قریب زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کٹ گئی

انڈسٹری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں تقریباً 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سنگا پور تا فرانس موجود سی می وی 5 کیبل کی لمبائی 20 ہزار کلو میٹر ہے جو مصری دارالحکومت قاہرہ کے قریب سمندر میں کٹ گئی ہے

قاہرہ کے قریب زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کٹ گئی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کٹ گئی جس کے باعث انٹر نیٹ سست روی کا شکار ہو گیا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق 24 ٹیرابائٹس انٹر نیٹ ڈیٹا کیبل کٹنے سے نیٹ کی رفتار سست روی کا شکار ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں تقریباً 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سنگا پور تا فرانس موجود سی می وی 5 کیبل کی لمبائی 20 ہزار کلو میٹر ہے جو مصری دارالحکومت قاہرہ کے قریب سمندر میں کٹ گئی ہے۔