شہزادہ فلپ کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل

جس کے باعث انہیں ایک نجی اسپتال کنگ ایڈورڈ VII اسپتال میں داخل کیا گیا ہے

شہزادہ فلپ کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل

برطانیہ کے  99 سالہ   شہزادہ فلپ کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے  جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہیں ایک نجی اسپتال کنگ ایڈورڈ VII اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم شہزادے فلپ کا معائنہ کررہی ہے۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ کچھ دن شہزادہ فلپ اسپتال میں ہی رہیں گے جہاں انہیں ڈاکٹروں کی زیرنگرانی رکھا جائے گا۔  خیال رہے کہ برطانیہ کے 99 سالہ شہزادہ فلپ نے اپنی ذمہ داریوں سے 2017 میں مکمل طورپر سبکدوشی اختیار کرلی تھی ۔