قربان پولیس لائنز میں وزٹر مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح

کمپیوٹرائز سسٹم سے سماج دشمن عناصر قربان پولیس لائن داخلہ ناممکن ہے، ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک

قربان پولیس لائنز میں وزٹر مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح

لاہور:ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب احمد ارسلان ملک اور ایس ایس پی صادق علی ڈوگر نے وزٹر مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا جس سے پولیس قربان لائن کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جا سکے گا۔ وزٹر مینجمنٹ سسٹم آئی جی پنجاب کے حکم پر نصب کیا گیا ہے جس کے تحت قربان پولیس لائن میں آنے والے تمام افراد کا داخلہ بائیو میٹرک کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے اس موقع پر کہا کہ کمپیوٹرائز سسٹم کی وجہ  سے سماج دشمن عناصر قربان پولیس لائن داخلہ ناممکن ہے۔ ایس ایس پی صادق علی ڈوگر نے کہا کہ قربان پولیس لائن کی سکیورٹی کو کمپیوٹرائز کرنے سے کئی پیچیدگیوں کا خاتمہ ہو سکے گا۔ جدید سکیورٹی سسٹم کی بہتری کیلئے پی آئی ٹی بی سے تیار شدہ سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے کہا کہ قربان پولیس لائن کے ملازمین ہمارے محکمہ کا اثاثہ ہیں۔ ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔