وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبہ بھر کی عوام کو صحت سے متعلقہ ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں : ملک محمد انور

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو ہسپتال  فتح جنگ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،اے سی فتح جنگ ملک عظیم اعوان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھ

 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبہ بھر کی عوام کو صحت سے متعلقہ ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں : ملک محمد انور

لاہور : صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبہ بھر کی عوام کو صحت سے متعلقہ ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو ہسپتال  فتح جنگ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،اے سی فتح جنگ ملک عظیم اعوان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ایم ایس نے انہیں ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو بہت حد تک پورا کردیا گیا ہے۔

         دریں اثناء صوبائی وزیر مال نے فتح جنگ میں تحصیل انتظامیہ کی کاوشوں سے تیار ہونے والی پبلک لائبریری کا دورہ کیا۔انہوں نے مطالعہ کے شوقین افراد کے لیے لائبریری کے قیام کو سراہا۔ بعد ازاں ملک محمد انور نے پریس کلب فتح جنگ کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریس کلب کے عہدیداران اور اراکین سے حلف لیا۔