صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی پاک فوج اور پاکستانی قوم کو مبارکباد  

پاکستانی فوج کا دنیا بھر کی فوجی رینکنگ میں نمایاں مقام تک پہنچنا بلاشبہ منفرد اعزاز ہے:اعجاز عالم آگسٹین

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی پاک فوج اور پاکستانی قوم کو مبارکباد  

لاہور : صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے اپنے ایک جاری کردہ پیغام میں پاکستان کی بہادر افواج اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کا دنیا بھر کی فوجی رینکنگ میں تیزی سے بلندی کا سفر کرتے ہوئے نمایاں مقام تک پہنچنا بلاشبہ سب کے لیئے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت اور سازشوں وغیرہ سے نمٹنے کے لیئے دنیا بھر میں جانی جاتی ہے جبکہ موجودہ لیڈر شپ کے زیر سایہ مسلح افواج ہر میدان میں نہایت عمدہ کارکردگی دکھا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ حال ہی میں پاکستان کو آئندہ 3 سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہو نا درحقیقت تحریک انصاف کی حکومت کا ایک روشن باب ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی فورمز پر انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے آواز بلند کی بلکہ تھوڑا عرصہ قبل ہی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی گئی تھی، جس میں بھارت کو پہلی مرتبہ اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیا گیا اور بھارت میں متنازعہ بھارتی شہریت بل کے اقدام کو بھی دنیا بھر میں نفرت کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت وجود میں آئی ہے تب سے دنیا بھر میں عمران خان کو امن کا سفیر کہا جا رہا ہے تاہم یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ پاکستان بھر میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتیں مکمل طور پر آزاد زندگی گزار رہی ہیں، جسکا اعتراف امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں بھی کیا گیا تھا۔