حالیہ بارشوں کے باعث محکمہ آبپاشی نے مختلف نہروں کی بندش کی تاریخ میں توسیع کر دی

بھل صفائی کے کام کا معیار جانچنے کے لئے سیکرٹری آبپاشی سیف انجم کا مختلف نہروں کا دورہ

حالیہ بارشوں کے باعث محکمہ آبپاشی نے مختلف نہروں کی بندش کی تاریخ میں توسیع کر دی

لاہور:صوبہ بھر میں ہونے حالیہ بارشوں اور دھند کے باعث محکمہ آبپاشی کی جانب سے صوبہ بھر کی منتخب نہروں پر جاری بھل صفائی کی تاریخ میں توسیع کر دی گی۔ پانی کی ٹیلوں تک بلارکاوٹ رسائی کے لئے بھل صفائی بڑی اہمیت رکھتی ہے اس ضمن میں لوئر جہلم کینال، رسول قادرآباد لنک کینال، قادرآباد بلوکی اورجھنگ برانچ 28 جنوری، اپر پاکپتن کینال، لوئر باردی دوآب کینال اور بلوکی سلیمانکی لنک کینال 25 جنوری جبکہ اپر چناب کینال 26جنوری اور مرالہ راوی لنک کینال 20جنوری تک بند رہیں گی۔

محکمہ آبپاشی   کے ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے رواں سیزن میں فی الحال گندم کی فصل کو آبپاشی کی ضرورت نہیں ہے اس لئے اس نہری بندش کی توسیع کی وجہ سے کوئی فصل متاثر نہیں ہو گی اور اسی دوران محکمہ آبپاشی اپنی جاری بھل صفائی مہم کو مکمل کر لے گا۔ محکمہ کی جانب سے بھل صفائی مہم کے دوران کام کے معیار کو جانچنے اور برقرار رکھنے کے لئے سیکرٹری آبپاشی سیف انجم نے اپنے ٹیکنکل سٹاف کے ہمراہ مختلف نہروں کا دورہ کیا ہے اور کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔