اپوزیشن نے اقتدار میں ہوتے ہوئے قومی اداروں کو تباہ کیا اب اداروں کا گھیراؤکر رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت وتجارت

 باشعور عوام نے اپوزیشن کا ہر منفی ہتھکنڈا اور ترقی کے خلاف سازش کو ناکام بنایا،اپوزیشن کی ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھٹیا سیاست ناکام ہوگی،میاں اسلم اقبال

 اپوزیشن نے اقتدار میں ہوتے ہوئے قومی اداروں کو تباہ کیا اب اداروں کا گھیراؤکر رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت وتجارت

لاہور:صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اقتدار میں ہوتے ہوئے قومی اداروں کو تباہ کیا اب اداروں کا گھیراؤکر رہی ہے۔پاکستان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کا ہر منفی ہتھکنڈا اور ترقی کے خلاف سازش کو ناکام بنایا۔ ہر محاذ پر شکست کے بعد اپوزیشن کو اپنا غیر جمہوری اور منفی رویہ ترِک کر دینا چاہیے۔2018 ء کے انتخابات میں عوام نے لٹیروں سے اقتدار چھینا اور 2023 ء میں ان کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا ظہار اپنے کیمپ آفس میں پارٹی ورکرز کے وفد سے ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کرسیاسی دکان چمکانے میں ناکامی پر اپوزیشن مایوسی کا شکار ہے۔ اپوزیشن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست ناکام ہوگی۔ تیزی سے آگے بڑھتا ہوا پاکستان پی ڈی ایم کو گوارا نہیں۔قوم کورونا وباء سے لڑ رہی ہے اور اپوزیشن اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے فکر مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیٹرے یادرکھیں،اب ان کی لوٹی ہوئی دولت بچے گی اور نہ ہی سیاست۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے برسوں کرپشن کے خلاف جنگ کی ہے،کرپٹ ٹولہ عمران خان کے ہوتے ہوئے این آر او کو بھول جائے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ این آر او کے حصول کیلئے قوم کو تقسیم کرنے والوں کی ہر سازش ناکام ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کی امید ہیں اور وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پارٹی کارکن قیمتی اثاثہ ہیں، ترقی کے عمل میں ان کی آرا اور تجاویز کو پوری اہمیت دی جارہی ہے۔