برتھ ڈیفیکٹس فاﺅنڈیشن نے جنس تشخیص کرنے کیلئے جاپانی الٹرا ساﺅنڈ مشین حاصل کرلی

اب ایک ہی چھت کے نیچے ابتدائی تشخیص اور علاج کا عمل تیز ہو جائے گا، عنصر جاویدخان

برتھ ڈیفیکٹس فاﺅنڈیشن نے جنس تشخیص کرنے کیلئے جاپانی الٹرا ساﺅنڈ مشین حاصل کرلی

لاہور: برتھ ڈیفیکٹس فاﺅنڈیشن نے جنس واضح نہ ہونے والے بچوں کی جنس تشخیص کرنے کیلئے جاپان کی بنی ہوئی جدید الٹرا ساﺅنڈ مشین حاصل کرلی ہے،اب ایک ہی چھت کے نیچے تشخیص کا عمل آسان ہو جائے گا۔ برتھ ڈیفیکٹس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین اور ملک کے معروف سائیکالوجسٹ عنصر جاوید خان کے مطابق بچوں کی جنس کی تشخیص اور علاج کی غرض سے پورے پاکستان بھر سے آنے والے بچوں کو شدید مشکلات پیش آتی تھیں کیونکہ دیگر الٹرا ساﺅنڈ مشینوں میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ گہرائی سے جنس واضح نہ ہونے والے بچوں کی درست تشخیص کر سکے۔ برتھ ڈیفیکٹس فاﺅنڈیشن نے نامور جاپانی کمپنی کی بنی ہوئی جدید الٹرا ساﺅنڈ مشین خرید نے سے اب ایک ہی چھت کے نیچے ابتدائی تشخیص اور علاج کا عمل تیز ہو جائے گا۔ برتھ ڈیفیکٹس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین عنصر جاوید خان کے مطابق جنس واضح نہ ہونے والے بچوں کیلئے ان کی درست اور واضح شناخت ہی انہیں معاشرے میں بہترین مقام دلانے میں مدد گار ثابت ہو گی،اور معاشرے میں شعور بھی اُجاگر کرنا ہے کی جنس واضح نی ہونے والے بچوں اور ٹرانسجینڈر (خواجہ سرا)کا طریقہ علاج بھی مختلف ہے۔