برطانیہ آنے والوں کیلئے منفی کورونا رپورٹ آج سے لازمی قرار

نئی پابندیوں کے اطلاق سے برطانیہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

برطانیہ آنے والوں کیلئے منفی کورونا رپورٹ آج سے لازمی قرار

یورپ سمیت دیگر ممالک سے برطانیہ آنے والوں کے لیے منفی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ آج سے لازمی قرار دے دی گئی۔ نئی پابندیوں کے اطلاق سے برطانیہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز تک برطانیہ میں35 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ابھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا وقت نہیں آیا، پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔ اسکاٹ لینڈ میں کورونا پر قابو پانے کے لیے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ امریکا میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی اموات 4 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔