احمد علی بٹ نے وزن میں غیر معمولی کمی لا کر سب کو حیران کر دیا

احمد علی بٹ معروف اداکار و گلوکار آغاز علی کے بھائی ہیں جبکہ دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے، یہ فرق چہرے سے لے کر قد، کاٹھ اور جسامت میں بھی خوب واضح دیکھا جا سکتا ہے

احمد علی بٹ نے وزن میں غیر معمولی کمی لا کر سب کو حیران کر دیا

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر حیرانی کے سبب مداحوں کے منہ کھُلے کے کھُلے رہ گئے ہیں۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں  کہ احمد علی بٹ معروف اداکار و گلوکار آغاز علی کے بھائی ہیں جبکہ دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے، یہ فرق چہرے سے لے کر قد، کاٹھ اور جسامت میں بھی خوب واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ آغا علی سلم اور اسمارٹ ہیں جبکہ احمد علی بٹ وزنی جسامت کے مالک ہیں۔حال ہی میں آغا علی خان کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے اچھا خاصا وزن کم کیا ہے۔

آغا علی کے بعد اب اُن کے بھائی احمد علی بٹ نے بھی سوشل میڈیا، انسٹا گرام پر اپنی دو نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے غیر معمولی وزن کم کر کے سب کو حیران ہونے پر مجبور کر دیا ہے ۔ احمد علی بٹ کی انسٹا تصویروں کو عوام کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور یہ تصاویر خوب وائرل بھی ہو رہی ہیں۔   واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ کامیڈین اداکار احمد علی بٹ بھارتی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے جا رہے ہیں۔