صوبائی وزیر اقلیتی امو ر اعجاز عالم آگسٹین کے مختلف گرجا گھروں کے دورے

لاہورکیتھیڈرل چرچ اور سیکرڈ ہارٹ چرچ میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر اقلیتی امو ر اعجاز عالم آگسٹین کے مختلف گرجا گھروں کے دورے

لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے گزشتہ روز لاہور کیتھیڈرل چرچ اور سیکرڈ ہارٹ چرچ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، جبکہ اس موقع پر بشپ اور پادری صاحبان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر جاری تعمیراتی کاموں پر تسلی کا اظہار کیا اور بات چیت کے دوران کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مذہبی اقلیتوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے مذہبی اقلیتوں کی عبادتگاہوں کا چناؤ بھی ایک اہم اقدام ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گرجا گھروں کواسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے محکمہ انسانی حقوق ایک چیلنج سمجھ کر آگے بڑھا رہا ہے تاہم اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ایک بہترین ٹیم ورک کی ضرورت درکار ہے۔ صوبائی وزیر کودوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ سیاحت کے فروغ کے لئے گرجا گھروں کو شامل کرنے کے بعد محکمہ انسانی حقوق کی زیر نگرانی تمام امور بخوبی سر انجام دیئے جا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سیاحت کے فروغ میں گرجا گھر اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔