ویسٹ انڈیز کیخلاف اسٹوکس اور سبلے کی شاندار سنچریاں

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اسٹوکس کی 176 اور ڈوم سبلے کی 120 رنز کی اننگز کے باعث پہلی اننگز 9 وکٹ پر 469 رنز بناکر ڈکلیئر کردی

ویسٹ انڈیز کیخلاف اسٹوکس اور سبلے کی شاندار سنچریاں

انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور ڈوم سبلے کی شاندار سنچریوں کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اسٹوکس کی 176 اور ڈوم سبلے کی 120 رنز کی اننگز کے باعث پہلی اننگز 9 وکٹ پر 469 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ جواب میں مہمان ٹیم نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 32 رنز بنالیے تھے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 207 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

سبلے اور اسٹوکس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کئی دلکش اسٹروک لگائے، دونوں نے چوتھی وکٹ پر ڈھائی سو سے زائد رنز کی شراکت قائم کی۔ اس دوران ڈوم سبلے اوربین اسٹوکس نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں جب اسکور 9 وکٹ پر 469 رنز پر پہنچا تو انگلش کپتان جوروٹ نے اننگز کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جوزف 14 اور بریتھ ویٹ 6 رنز ناٹ آؤٹ سے اپنی اننگز شروع کردیں گے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔