لاہور ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن کی کال پر ہوٹل ملازمین کا احتجاج

لاہور ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن کی کال پر ہوٹل ملازمین کا احتجاج

لاہور (دانش خان) لاہور ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن کی کال پر ہوٹل ملازمین کا احتجاج ،  تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ صبح 7.00 بجے لاہور ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن کے صدر عامر قریشی کی زیر صدارت مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن میں ہوٹل کے پیشے سے وابستہ ملازمین نے حکومتی پالیسی کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں ویٹر ،ڈش واشر اور آرڈر ٹیکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کا معاشی استحال بند کیا جائے ،ملازمین کا کہنا تھا کہ روز روز حکومت کی لاک ڈاؤن بارے بدلتی پالیسی سے ان ملازمین کے گھروں کے چولهے بند ہو چکے ہیں

،موقع پر موجود علی شان ریسٹورانٹ کے مالک علی شان اور قادر برگر اینڈ فاسٹ فوڈ کے مالک شہریار قادر نے حکومت کو جاگنے کی تنبیہ کرتے ہوے کہا کہ اگر حکومت نے اپنے فیصلوں پر غور نا کیا تو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ،حکومت کو ہر گز ملازمین کے معاشی قتل کی اجازت نہیں دیں گے