موٹروے پولیس نے ہپناٹائز اور نوسربازی کر کے لوٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا : سید عمران احمد ترجمان موٹر وے

ملزمان واردات کے لیے دس سالہ بچی کو بھی استعمال کرتے تھے ملزمان دکاندار کوالجھا کر اور ہپناٹائز کر کے لوٹتے تھے 

لاہور : موٹروے پولیس نے ہپناٹائز اور نوسربازی کر کے لوٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا سید عمران احمد ترجمان موٹر وے ملزمان واردات کے لیے دس سالہ بچی کو بھی استعمال کرتے تھے ملزمان دکاندار کوالجھا کر اور ہپناٹائز کر لوٹتے تھے  ملزمان کی گاڑی کو پٹرولنگ افسران نے ٹرنڈہ محمد پناہ کے قریب روک کر گرفتار کیا  ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے