رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمز تشکیل

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف سے بد سلوکی غنڈہ گردی بدمعاشی اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمز تشکیل

جہلم: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر محمد صابر ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی ڈی ایچ کیو مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمز تشکیل دی گئی تھیں مقدمہ میں مطلوب مزید 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا سب انسپکٹر محمد افضل ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر ساجد محمود اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف سے بد سلوکی غنڈہ گردی بدمعاشی اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کو تکنیکی وسائل اور ہیومن سورس سے ٹریس آؤٹ کر کہ گرفتار کر لیا گیا ملزمان میں  1۔ عبدالرحمن ولد عبدالوہاب 2۔ سعید آغا ولد ملوک خان  3۔ محمد عثمان ولد محمد رمضان 4۔ محمد قاسم ولد محمد میر 5۔ غلام یسین ولد عاشق  6۔ جاوید اصغر ولد عبدالقیوم 7۔ محمد فیاض ولد محمد حمید سکناۓ جہلم کو گرفتار کر لیا۔