ضلع نا رووال میں کو رونا کے اب تک 120کیس رپو رٹ ہو ئے ہیں: سید سعیدالحسن شاہ

اللہ تعالی کے فضل و کر م سے 88 مر یض صحت یا ب،9افراد کی اموا ت، 20 مر یضوں کو آئیسو لیشن میں ہیں: صوبائی وزیر اوقاف

 ضلع نا رووال میں کو رونا کے اب تک 120کیس رپو رٹ ہو ئے ہیں: سید سعیدالحسن شاہ

لاہور :  صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ ضلع نا رووال میں کو رونا کے اب تک 120کیس رپو رٹ ہو ئے ہیں جن میں اللہ تعالی کے فضل و کر م سے 88 مر یض صحت یا ب ہو چکے ہیں اور 9افراد کی مو ت وا قع ہو چکی ہے جبکہ 20 مر یضوں کو آئیسو لیشن میں رکھا گیا ہے اور 3افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ز ہسپتا ل میں داخل ہیں جن کے کر ونا ٹیسٹ با قا عد گی سے جا ری ہیں اور منفی رپو رٹ آنے پر انہیں فورا گھر بجھو ایا دیا جا ئے گا۔

انہوں نے اس سلسلہ میں شہر یو ں سے اپیل کی ہے کہا کہ با زاراور ما رکیٹیس میں کم سے کم جائیں اگر ایمر جنسی کی صورت میں جا نے کی ضرورت پیش آئے تو کر ونا ایس او پیز کو پیش نظر رکھیں اور فیس ما سک کے استعما ل کو یقینی بنا ئیں۔انہو ں نے کہا کہ عوام کر ونا وائر س کو سنجید ہ لیں،بلا ضرورت گھر سے با ہر نہ نکلیں اور نہ اپنے بچو ں کو نکلنے دیں اور اس حوا لے سے شہر ی اور دوکا ند ار حضرات حکومت کی طر ف سے مرتب کر دہ ایس او پیز پر سو فیصد عمل کر یں بصورت دیگر ان کی خلا ف کا روائی سے گریز نہیں کیا جا ئے گا۔