کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے: سید رفاقت علی گیلانی

جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی: سیاسی معاون خصوصی

کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے: سید رفاقت علی گیلانی

لاہور : سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہجعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظا میہ لیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ادویات کی دوکانوں کی باقاعدہ چیکنگ جاری رکھی جائے۔ کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع  بھر کی تمام تحصیلوں میں دوکانوں کومعائنہ کیا جائے۔

جس دوکان پر بغیرلائسنس اور ایکسپائری ادویات پائیں جائیں کو ضبط کرلیاجائے اور قا نونی کارروائی کرتے ہوے دوکانیں سیل کرکے دوکان مالک کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی درج کروا ئی جائے۔انہوں نے کہا کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے غیر معیاری بیج و جعلی زرعی ادویات کا کاروبارکرنے والے فصلوں اور کسانوں کی رقم کاضیاع کرتے ہیں اس لیے ان کے ساتھ بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔