پورے مقبوضہ کشمیر کو بڑی جیل میں تبدیل , کورونا کے باوجود کشمیریوں پر زندگی تنگ ہے : عائشہ فاروقی

بھارت کا سلامتی کونسل کے لیے انتخاب کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے : ترجمان دفتر خارجہ

پورے مقبوضہ کشمیر کو بڑی جیل میں تبدیل , کورونا کے باوجود کشمیریوں پر زندگی تنگ ہے : عائشہ فاروقی

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود کشمیریوں پر زندگی تنگ ہے، کشمیری عوام غیر انسانی لاک ڈاؤن میں دس ماہ سے رہ رہے ہیں، پورے مقبوضہ کشمیر کو بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔  یو این جنرل اسمبلی نے 2 سال کیلئے 4 غیر مستقل اراکین کا سلامتی کونسل کیلئے انتخاب کیا ہے۔ ایران، میکسیکو اور ناروے کو بھی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا سلامتی کونسل کے لیے انتخاب کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل چارٹر امن اور عالمی سیکیورٹی کا ذمہ دار ہے، بھارت سیکیورٹی کونسل کے چارٹر کی ہمیشہ خلاف ورزی کرتا آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کوبنیادی حقوق سے محروم رکھنا سیکیورٹی کونسل چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمشنرکی تفصیلی رپورٹ موجود ہے۔