معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے

واسع چوہدری نے مداحوں اور دوستوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئےلکھا کہ ’الحمداللّہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ واسع چوہدری نےسب کی دُعاؤں، پیغامات اور نیک خواہشات کا تہہ دل سے شُکر گزار ہوں

 معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر واسع چوہدری نے مداحوں اور دوستوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئےلکھا کہ ’الحمداللّہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔  واسع چوہدری نےسب کی دُعاؤں، پیغامات اور نیک خواہشات کا تہہ دل سے شُکر گزار ہوں۔

اداکار و میزبان کی صحتیابی کے بعد اُن کے چاہنے والے اُن کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 8 جون کو واسع چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ واسع چوہدری نے بتایا تھا کہ انہیں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

واسع چوہدری کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے دیگر نامور فنکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں روبینہ اشرف، نوید رضا، ندا یاسر، یاسر نواز ، ابرارالحق اور شفاعت علی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 760 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 975 تک جا پہنچی ہے۔