کراچی : حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کیلئے ہیلپ لائن متعارف

ہیلپ لائن کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے مفید مشورے فراہم کرنا ہے

 کراچی : حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کیلئے ہیلپ لائن متعارف

 کراچی : کورونا وبا کے پیش نظر حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کے لئے محکمہ بہود آبادی نے ہیلپ لائن متعارف کرادی۔ کراچی میں پاپولیشن کونسل اور محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے خواتین کی تولیدی صحت کے لئے ہیلپ لائن 35205380-021 قائم ۔ ہیلپ لائن کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے مفید مشورے فراہم کرنا ہے۔ محکمہ بہبود آبادی کے مطابق خواتین ہیلپ لائن پر پیر سے ہفتہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک معلومات حاصل کی کر سکیں گی۔