مشیر وزیراعلیٰ کا راولپنڈی کے مختلف پارکس کا دورہ

 مشیر سیاحت نے پارکس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں

مشیر وزیراعلیٰ کا راولپنڈی کے مختلف پارکس کا دورہ

لاہور: مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے ساتھ راولپنڈی شہر کے مختلف پارکس کا دورہ کیا اور کورونا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات دیتے ہوئے عوام سے بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی شہر کے تمام پارکوں اور شاہراؤں پر لگے پھولوں کی نگہداشت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔