رائے ونڈ کے نواحی علاقہ وطنہ گاؤں میں دوہرے قتل کی واردات : ترجمان صدر ڈویژن پولیس

ایس ایچ او رائے ونڈ کی بروقت کارروائی دونوں ملزمان گرفتار رائے ونڈ کے علاقہ وطنہ گاؤں میں بھائی نے اپنے دوست سے مل کر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا تھا

رائے ونڈ کے نواحی علاقہ وطنہ گاؤں میں دوہرے قتل کی واردات : ترجمان صدر ڈویژن پولیس

رائے ونڈ  (دانش خان ) رائے ونڈ کے نواحی علاقہ وطنہ گاؤں میں دوہرے قتل کی واردات۔ ایس ایچ او رائے ونڈ کی بروقت کارروائی دونوں ملزمان گرفتار رائے ونڈ کے علاقہ وطنہ گاؤں میں بھائی نے اپنے دوست سے مل کر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر قاتلانہ کارروائی کی۔ مقتولین کی شناخت اویس اور بینش کے نام سے ہوئی ۔ 

ایس ایچ او رائےونڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان صائم اور عنصر کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی قتل کے بعد فرار کی کوشش، رائے ونڈ پولیس نے ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔  رائے ونڈ پولیس نے مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر رائے ونڈ پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔