چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بھی ہفتہ رحمت اللعالمین منایا جا رہا ہے:سارہ احمد

 بچوں میں تلاوت، محفل نعت، اسلامیکوئز مقابلہ، اسلامی تقاریر کے مقابلوں کے لئے پروگرام ترتیب دے دیا گیا: چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بھی ہفتہ رحمت اللعالمین منایا جا رہا ہے:سارہ احمد

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بھی ہفتہ رحمت اللعالمین منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر امت مسلمہ اور ملکی سلامتی اور وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔ ہفتہ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے بچوں میں تلاوت، محفل نعت، اسلامی کوئز مقابلہ، اسلامی تقاریر کے مقابلوں کے لئے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ بعدازاں چیئر پرسن سارہ احمد نے بیورو میں مقیم بچوں کی سالگرہ منائی۔ چئیر پرسن سارہ احمد نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ تقریب میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے فوکل پرسنز نے بھی شرکت کی۔