وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا گلگت  بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباد

 تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں  گلگت  بلتستان کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا گلگت  بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباد

لاہور: وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے گلگت  بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت  بلتستان کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت او رپالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کااظہار کیاہے -ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں اورواضح ہو گیا کہ تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی کی بدولت گلگت بلتستان کے عوام نے ا لیکشن میں سرخرو کیا۔ کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔گلگت  بلتستان کے الیکشن میں فتح شفاف پاکستان کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت  بلتستان کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں اورسابق ادوار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی ہے۔چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے- انہوں نے کہا کہ گلگت  بلتستان کے عوام نے بھی بے مقصد احتجاج کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ گلگت  بلتستان کے عوام نے لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کو مسترد کردیاہے-