گذشتہ چند سالوں سے دانستہ یا نا دانستہ طور پر مختلف ممالک میں آزادی اظہار کے نام پرمسلمانوں کی دل آزاری کا اہتمام کیاجارہاہے

پاکستان نے ان عناصر کی نہ صرف بھر پور مذمت کی بلکہ اس کا موثر جواب دینے کا فیصلہ کیاہے ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ سرکاری سطح پر منایا جائے گا رواں ہفتے کے دوران حضرت محمدؐ  کی شان اقدس کو بیان کرنے کیلئے صوبہ بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد ہو گا

گذشتہ چند سالوں سے دانستہ یا نا دانستہ طور پر مختلف ممالک میں آزادی اظہار کے نام پرمسلمانوں کی دل آزاری کا اہتمام کیاجارہاہے

  لاہور: صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ چند سالوں سے دانستہ یا نا دانستہ طور پر مختلف ممالک میں آزادی اظہار کے نام پرمسلمانوں کی دل آزاری کا اہتمام کیاجارہاہے -پاکستان نے ان عناصر کی نہ صرف بھر پور مذمت کی بلکہ اس کا موثر جواب دینے کا فیصلہ کیاہے۔کوئی قلم ایسا نہیں جو نبی کریم ؐ کی شان لکھنے کا حق ادا کرسکے او ر زبان بھی نبی کریمؐکے اعلیٰ و ارفع مقام کوبیان کرنے سے قاصر نظر آتی ہے-اللہ تعالی نے اپنے محبوبؐ کے لئے درود وسلام انہی کی زبانی ہمیں سیکھا کر احسان عظیم کیاہے ورنہ کون ہے جو حضرت محمدؐ  کی شان کوبیان کرسکے -ہر مسلمان کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جذباتی وابستگی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ اللہ تعالی او راس کے نبی ؐپر ایمان ہر مسلمان کی سعات ہے اور ہر مسلمان اس کو اپنی جان و دل سے زیادہ مقدم جانتا ہے۔ مسلمان یورپ سمیت پوری دنیا میں موجود ہیں اور اس معاشرے میں جہاں وہ موجود ہیں انہی کی روایات کے مطابق زندگی گذار تے ہیں مگر اس کے باوجود اللہ اور اس کے نبیؐ سے محبت دل میں ہمہ وقت موجود ہے اور وہ اس محبت کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کیلئے تیار رہتا ہے - مغرب کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ مسلمان جان تو قربان کر سکتا ہے لیکن پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتا۔ ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔ رحمت اللعالمین ؐ واک کا اہتمام کیا جائے گا۔اس ہفتے کے دوران حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کو بیان کرنے کیلئے صوبہ بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد ہو گا۔ محکمہ اوقاف کے ایر اہتمام لاہور میں نعتیہ مشاعرے اور محفل سماع کا اہتمام کیاگیاہے- حکومت پنجاب صوبہ بھر کے طلباء کیلئے50کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈ سے رحمت اللعالمین سکالرشپ کا اجراء کر رہی ہے۔25 کروڑ روپے کی رقم سے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو وظائف دئیے جائیں گے۔صوبہ بھر میں میٹرک پاس کرنے والے غریب اور نادار طلبہ کو مزید پڑھائی کیلئے 25 کروڑ روپے کے رحمت اللعالمین سکالرشپ کا بھی اجراء کیا جا رہا ہے۔ ان طلبہ اور طالبات کی فیس اور رہائش کیلئے مالی معاونت کی جائے گی۔ ہر سال ماہ ربیع الاول میں 50 کروڑ کے ابتدائی فنڈ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا تاکہ ہر سال ہفتہ شان مصطفٰیؐ شان و شوکت سے منایا جا سکے۔ سیرت مبارک پر مقالہ جات پیش کرنے کے لئے ہر سال ربیع الاول میں نعتیہ مشاعرے ہوں گے اور ملک بھر سے نامور اور جید شعرا کو مدعو کیا جائے گا۔ اسی طرح اندرون اور بیرون ممالک سے نامور سکالرز اور محققین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرصوبہ بھر میں ڈویژن اور ضلعی سطح پر واقع یونیورسٹیز اور بورڈز میں سیرت النبی پر تقریری مقابلے کرائے جارہے ہیں، جیتنے والے طلبا و طالبات کو اسناد اور نقد انعامات دئیے جائیں گے۔سیرت النبیؐ  کو اجاگر کرنے کیلئے اسلامی خطاطی کے مقابلے بھی منعقد ہورہے ہیں۔ بہترین خطاط کو اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔محسن انسانیت حضرت محمدؐ  کی حیات مبارکہ پر مختصر ڈاکومنٹری بنانے کامقابلہ شروع ہوچکا ہے اور بہترین قرار پانے والی ڈاکومنٹری کو تمام ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر انگلش اور فرنچ سب ٹائٹلز کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔ ونرز پروڈیوسر کو اسناد اور نقد انعام دیا جائے گا۔ہفتہ رحمت اللعالمین کے دوران ڈویژنل اور ضلعی سطح پر نعت خوانی اور قوالی کی محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔