سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم کی زیر صدارت چیف انجینئرز کے اجلاس کا انعقاد

اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم کی زیر صدارت چیف انجینئرز کے اجلاس کا انعقاد

لاہور: سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ( ر) سیف انجم کی زیر صدارت چیف انجینئرز کے اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محکمہ آبپاشی کے تمام زونل چیف انجینئرز اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور چیف ایس پی آر یو نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام زونل چیف انجینئرز نے اپنے اپنے زونز میں جاری پروجیکٹس کے بارے میں تفصیلا ً بریف کیا۔

سیکرٹری آبپاشی نے تمام منصوبہ جات کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری آبپاشی  نے محکمہ کے تمام افسران کو ہدایت جاری کی  کہ پروجیکٹس کے تعمیراتی معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔سیکریٹری آبپاشی نے  ربیع فصل کے لئے تمام کسانوں کو   مقررہ پانی کی فراہمی  یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔