کراچی کنگزکی پی ایس ایل کی فتح پر فنکاروں کی مبارکباد

کراچی کنگزکی پی ایس ایل کی فتح پر فنکاروں کی مبارکباد

کراچی(سپورٹس ڈیسک)  پاکستان سپرلیگ کے  سیزن5 کے بڑے معرکے میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنا ہے۔ اس موقع پرفنکاروں نے کراچی کنگزکی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔ ہمایوں سعید، اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی کراچی کنگز کے سپورٹرز ہیں اور اپنی ٹیم کی جیت پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کراچی نے بہت اچھا کھیلا، یہ ہونا ہی تھا ہمیں جیتنا ہی تھا، کنگ کنگ ہوتا ہے ہم جیت گئے۔ ان تینوں نے کراچی کنگز کی جیت پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔

گلوکار عاصم اظہر  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اُس لمحے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس وقت کراچی کنگز پی ایس ایل 5 کا فائنل جیت گیا تھا اور اس جیت پر وہ اپنے دوستوں کے ساتھ جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)