بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودا گرنے سے 1فوجی اہلکار ہلاک 2شدید  زخمی

بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودا گرنے سے 1فوجی اہلکار ہلاک 2شدید  زخمی

سری نگر (عالمین ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے ایک اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے جب کہ بارہ مولا میں ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو الگ الگ واقعات میں قابض بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ضلع بارہ مولا میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کانسٹیبل راجن کمار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 480 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک اہلکار نے دم توڑ دیا جب کہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔