ہم نے دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ کھول دیا اور راہداری بن گئی: پیرنورالحق قادری

کرتارپور ویب سائٹ اورسکھ ہیری ٹیج پرمشتمل کتاب کا افتتاح اس بات کی عکاسی ہے جوپاکستان حکومت اپنی سکھ برادری کے ساتھ کمٹمنٹ ہے : تقریب سے خطاب

 ہم نے دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ کھول دیا اور راہداری بن گئی: پیرنورالحق قادری
 ہم نے دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ کھول دیا اور راہداری بن گئی: پیرنورالحق قادری
1
1

کرتارپور ویب سائٹ اورسکھ ہیری ٹیج پرمشتمل کتاب کا افتتاح اس بات کی عکاسی ہے جوپاکستان حکومت اپنی سکھ برادری کے ساتھ کمٹمنٹ ہے یہ صرف سکھ قوم ہی نہیں بلکہ پنجاب کی ثقافت کا بھی حصہ ہے اکتوبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے مجھے اورشاہ محمود قریشی کوبتایا کہ ہم نے کرتارپور راہداری کوکھولنا ہے اس فیصلے کے ایک سال بعد دنیا نے دیکھا کہ ہم نے دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ کھول دیا اور راہداری بن گئی مذہبی آزادی کے حوالے سے جوفراخدلی پاکستان نے دکھائی ہے وہ کسی دوسرے ملک میں نظر نہیں آتی کسی مندر اور گوردوارے کے قیام سے پاکستان کی نظریاتی اساس پرکوئی فرق نہیں پڑتا ہے

پاکستان اپنی اساس پرقائم ہے،اقلیتوں کو مذہبی آزادی کا حق میرا دین اور آئین دیتا ہےکسی ایک،آدھے واقعہ کو مذہب کے چشمے سے دیکھنا چاہیےجرم کے ہر واقعہ کو مذہبی منافرت پھیلانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیےہمارے ہمسائے میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہاہے وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے