وزیر زکوٰ ۃوعشر شوکت علی لالیکا کا وی ٹی آئی  مانگا منڈی کادورہ،مون سون شجر کاری مہم میں شرکت

تقریب کے شرکاء میں سیکریٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب عالمگیر احمدخان، چیئرمین پنجاب زکوٰۃ کونسل چوہدری بلال اعجاز، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب محمد اسلم رامے اوردیگر معززین شامل تھے۔وزیر زکوۃ شوکت علی لالیکا نے اپنے خطاب میں درختوں کے فوائد اور ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں انکے کردار پر روشنی ڈالی

وزیر زکوٰ ۃوعشر شوکت علی لالیکا کا وی ٹی آئی  مانگا منڈی کادورہ،مون سون شجر کاری مہم میں شرکت

لاہور: وزیر زکوٰ ۃوعشر شوکت علی لالیکا نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیر انتظام وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مانگامنڈی میں منعقدہ مون سون شجر کاری مہم میں شرکت کی اورپھلدار پودا لگایا۔تقریب کے شرکاء میں سیکریٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب عالمگیر احمدخان، چیئرمین پنجاب زکوٰۃ کونسل چوہدری بلال اعجاز، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب محمد اسلم رامے اوردیگر معززین شامل تھے۔ وزیر زکوۃ شوکت علی لالیکا نے اپنے خطاب میں درختوں کے فوائد اور ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں انکے کردار پر روشنی ڈالی۔

اس سلسلے میں انہوں نے صاف اور سرسبز پاکستان کے حصول کے لیے کی جانیوالی پی وی ٹی سی کی خدمات اور فعال کردار کو سراہا۔ بعد ازاں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مانگا کا دورہ بھی کیا اور وی ٹی آئی میں دی جانے والی ٹریننگ کے میعار کی تعریف کی اور بھر پور اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئر مین پی وی ٹی سی میجر(ر) شاہنواز بدر نے تقریب میں آنیوالے معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور خود بھی پھلدار پودا لگا کر اس مہم میں حصہ لیا۔ دوران مہم انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ اس مہم کا مقصد حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف بنانا اور منفی ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے فعال کردار ادا کرنا ہے۔

 تمام شرکاء نے پھلدار درختوں کے پودے لگا کر تقریب میں بھر پور شرکت کی۔ پی وی ٹی سی کے زیرانتظام ہونے والی شجر کاری مہم میں خاص طور پر پھلدار پودے لگا نے پر زوردیا جار ہا ہے تاکہ مستقبل میں یہ پودے درخت بن کر نہ صرف ماحول کو بہتر بنائیں بلکہ غذائی ضروریات کو بھی پورا کریں۔ پنجاب بھر کے وی ٹی آئیز میں ہونے والی شجر کاری تقریبات میں بھی یہ بات واضح طورپر دیکھی گئی۔ تقریب کے اختتام پر اس مہم کی کامیاب تکمیل اور ملک و قوم کی سا  لمیت اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔