برطانیہ کے خارجہ دولت مشترکہ ترقیاتی دفتر (ایف سی ڈی او) کے ساتھ شراکت داری کو پنجاب حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے: حامد یعقوب شیخ

یہ بات انہوں نے پی اینڈ ڈی میں صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے سب نیشنل گورننس پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ مذکورہ شراکت داری پنجاب حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے جاری رکھے گی

برطانیہ کے خارجہ دولت مشترکہ ترقیاتی دفتر (ایف سی ڈی او) کے ساتھ شراکت داری کو پنجاب حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے: حامد یعقوب شیخ

لاہور: چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حامد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے خارجہ دولت مشترکہ ترقیاتی دفتر (ایف سی ڈی او) کے ساتھ شراکت داری کو پنجاب حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کوویڈ کے دوران سب نیشنل گورننس کی تکنیکی مدد پنجاب حکومت کے پروگرام کیلئے متاثر کن تھی۔ یہ بات انہوں نے پی اینڈ ڈی میں صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے سب نیشنل گورننس پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ مذکورہ شراکت داری پنجاب حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے جاری رکھے گی۔

اجلاس کے دوران ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ایف سی ڈی او انابیل گیری نے کوویڈ کے دوران حکومت پنجاب کے متاثر کن رد عمل کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی اعادہ کیا کہ ایف سی ڈی او آفس میں ضم ہونے والی ڈیفڈ کی حالیہ پیشرفتوں کی روشنی میں حکومت پنجاب کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری بالخصوص سب نیشنل گورننس پروگرام (ایس این جی) جیسے تکنیکی مدد کے پروگراموں کی شکل میں جاری رہے گی۔ چیئرمین پی اینڈڈی نے پنجاب میں عوامی مالیاتی انتظام کے نظام کی حمایت کے لئے ایس این جی کے جدت طرازی نظریات کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز پنجاب، محکمہ خزانہ، جدت طرازی اور ایس این جی کی سماجی تحفظ کی ٹیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔