لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ہونے والا دلخراش واقعہ باعث ندامت اورقابل افسوس ہے: میاں اسلم اقبال

قوم کی راہ چلتی بہنوں اور بیٹیوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کا جرم اتنا سنگین ہے کہ اس کے لئے موت کی سزا بھی کم ہے: وزیر صنعت وتجارت کی میڈیا سے گفتگو

 لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ہونے والا دلخراش واقعہ باعث ندامت اورقابل افسوس ہے: میاں اسلم اقبال

مجرم قرارواقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے، قوم کی راہ چلتی بہنوں اور بیٹیوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کا جرم اتنا سنگین ہے کہ اس کے لئے موت کی سزا بھی کم ہے  پنجاب گندم خریداری کا ہدف پورا کرتا ہے جبکہ دیگر صوبے گندم خریدنے کی بجائے پنجاب پر انحصار کرتے ہیں،پنجاب حکومت سستے آٹے کی فراہمی کے لئے ہر سال 90ارب روپے کی سبسڈی دیتی ہے جس سے امیر اور غریب فائدہ اٹھاتے ہیں ٹارگٹڈ سبسڈی کا فارمولا بنا رہے ہیں،کابینہ سے منظوری لی جائے گی

اس فارمولے کے تحت صرف حقدار ہی فائدہ اٹھائیں گے  آدھی سے زیادہ شوگر ملز سندھ کے حکمرانوں کی ہیں، چینی کی قیمتوں پر بات کریں تو چینی چور کا شور کرنا شروع کردیتے ہیں،گوداموں سے گندم کی بجائے مٹی نکلتی ہے  آئندہ دو ہفتوں تک مسابقتی کمیشن چینی کی قیمت مقرر کردے گا، عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا