تھانہ منکیرہ کی حدود میں چیک پوسٹ آصف پُل کوپولیس چوکی کا درجہ دے کر فعال کر دیا

اس ضمن میں DPO بھکر نے باضابطہ احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس چوکی آصف پُل پر ASI/1، HC/1، FC/4 اور ایک ڈرائیور کانسٹیبل معہ موبائل گاڑی کو تعینات کر دیاہے۔ DPOبھکرنے گزشہ شب ہونے والی چوری کے نامعلوم ملزمان کو فوری ٹریس کرنے کے لیئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں

 تھانہ منکیرہ کی حدود میں چیک پوسٹ آصف پُل کوپولیس چوکی کا درجہ دے کر فعال کر دیا

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءنے تھانہ منکیرہ کی حدود میں MM روڈ پرگزشتہ شب ہونے والی واردات اور عوامی مشکلات کے پیش نظرچیک پوسٹ آصف پُل کوپولیس چوکی کا درجہ دے کر فعال کر دیا اس ضمن میں DPO بھکر نے باضابطہ احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس چوکی آصف پُل پر ASI/1، HC/1، FC/4 اور ایک ڈرائیور کانسٹیبل معہ موبائل گاڑی کو تعینات کر دیاہے۔ DPOبھکرنے گزشہ شب ہونے والی چوری کے نامعلوم ملزمان کو فوری ٹریس کرنے کے لیئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیںDSP سرکل منکیرہ خالد محمود خان اور SHO منکیرہ کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کو ٹریس کرنے کاٹارگٹ دے دیا۔ مذید برآں MM روڈ پر تھانہ موبائل گشت,چوکی موبائل گشت، PHP کی موبائل گشت اور ایلیٹ فورس کوخصوصی MM روڈ پر گشت کے احکامات جاری کر دیئے۔ تمام گشت موبائلز کی لوکیشن اور موثر گشت کو کنٹرول روم کے ٹریکر سسٹم سے آبزرو کیا جائے گا۔DPO بھکر کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیئے بھکر پولیس کی طرف سے ٹھوس اور عملی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں جن کی بدولت جرائم میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں ان سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی۔