وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سینئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پراظہارتعزیت

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سینئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پراظہارتعزیت

اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ہفتہ کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سی آر شمسی مرحوم کی صحافت کے شعبے میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعابھی کی