وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے: ہاشم ڈوگر

پنجاب میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور ہر بچے تک اس کا یہ حق پہنچانے میں کوشاں ہے

 وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے: ہاشم ڈوگر

لاہور :صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر)ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ حکومت پنجاب صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور ہر بچے تک اس کا یہ حق پہنچانے میں کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں کوٹ رادھا کشن کے ایک نجی سکول کے بورڈ آف ٹرسٹیز سے ملاقات کے دوران کیا۔ سکول کی جانب سے ایلیمنٹری لیول کے بچوں میں اہم مضامین کی آن لائن کلاسز کے لئے ٹیبلیٹس تقسیم کئے گئے۔

صوبائی وزیر بہبود آبادی نے سکول کی جانب سے ٹیبلیٹس بورڈ آف ٹرسٹیز اور اساتذہ کے حوالے کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ موجودہ حالات میں بچوں میں تعلیم کے حصول کے رحجان کو فروغ دینے کے لئے آن لائن کلاسز اور ٹیبلیٹس کی مفت فراہمی انتہائی اہم اقدام ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وہ خود اپنے علاقے میں تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقعوں کی فراہمی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔