ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ترقی کیٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ترقی کیلئے عالمی تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے: جہانزیب خان کھچی

پنجاب حکومت پائیدار، محفوظ، سستی اورعوام کیلئے ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ جلد ماحول دوست بسیں متعارف کروارہا ہے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ترقی کیٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ترقی کیلئے عالمی تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے: جہانزیب خان کھچی

لاہور:صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ترقی کے لئے عالمی تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔اس حوالے سے پنجاب حکومت پائیدار، محفوظ، سستی اورعوام کیلئے ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ یہ بات انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کی عوام کو معیاری اورماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے آج منسٹربلاک میں منعقدہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کے دوران کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور طلبہ کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر غور خوض کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ہمارا مقصد خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کو جدید آرام دہ اور با عزت ٹرانسپورٹ سروس مہیا کرنا ہے تا کہ وہ اپنی منزل پر با وقار انداز میں پہنچ سکیں۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ عوام کو بہترسفری سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت منظم اقدامات کرئے۔اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ شہریارسلطان، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل حلیم، جنرل منیجر (آپریشنز) عزیر شاہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔