انسداد ڈینگی مہم سے متعلق جائزہ اجلاس

ہ تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹیزمیں اینٹی ڈینگی سپرے کیا جائے اور اس حوالے سے کی جانیوالی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ وزیر کوآپریٹو کو باقاعدگی سے بھیجی جائے: صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ ن

 انسداد ڈینگی مہم سے متعلق جائزہ اجلاس

لاہور :صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے انسداد ڈینگی مہم سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹیزمیں اینٹی ڈینگی سپرے کیا جائے اور اس حوالے سے کی جانیوالی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ وزیر کوآپریٹو کو باقاعدگی سے بھیجی جائے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ سوسائٹی انتظامیہ ہر صورت ہاؤسنگ سوسائٹی ایریاز میں کووڈ 19 سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات اور حکومتی سطح پر بنائے جانے والے SOPsپر عمل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام ان بیماروں سے بچ سکیں۔

انہوں نے اجلاس میں موجود فیلڈ افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے ساتھ ساتھ وہ لوگوں کو کووڈ 19سے بچانے سے متعلق بھی آگاہی مہم پہنچائیں۔اس موقع پر محکمہ کے افسران عملہ فیلڈ افسران اور سوسائٹیز انتظامیہ کے عہدیدران بھی موجود تھے.