صوبہ بھر میں محرم کے د وران قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے ممبران پر مشتمل امن گروپ تشکیل

علماء اور مذہبی شخصیات پر مشتمل گروپ گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال، ملتان، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد، سرگودھاروانہ  اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے ممبران پر مشتمل امن وفودکو سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور و اوقاف پنجاب نے روانہ کیا

صوبہ بھر میں محرم کے د وران قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے ممبران پر مشتمل امن گروپ تشکیل

لاہور:  پنجاب حکومت امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے جملہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری، بھائی چارے اور اتحادویگانگت کی فضا کا قیام ملک کی فکری، نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ناگزیر ہے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے مولانا مفتی رمضان سیالوی،مولاناسید محمد عبدالخبیر آزاداور مفتی محمد اسحاق ساقی کی سربراہی میں تین گروپس تشکیل دئیے گئے ہیں۔

صوبہ بھر میں محرم الحرام میں قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے ممبران پر مشتمل امن وفودکوڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور و اوقاف پنجاب نے روانہ کیا۔علماء اور مذہبی شخصیات پر مشتمل تین مختلف گروپس جن میں پہلا گروپ گوجرانوالہ، راولپنڈی دوسرا ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان اور تیسرا فیصل آباد، سرگودھاروانہ کیے گئے۔