جنوبی پنجا ب میں بھیڑ بکریوں کی افزائش نسل پر خصوصی توجہ دی جائے گی: کیپٹن (ر)ثاقب ظفر

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفرکی زیر صدارت اہم اجلاس

جنوبی پنجا ب میں بھیڑ بکریوں کی افزائش نسل پر خصوصی توجہ دی جائے گی: کیپٹن (ر)ثاقب ظفر

لاہور:سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں بھیڑ بکریوں کی افزائش نسل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات لائیوسٹاک سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کا مقصد ڈائریکٹوریٹ جنرل(پروڈکشن)کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن)ڈاکٹر نوید احمد نیازی نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ترجیحی بنیادوں پر صوبہ بھر میں موجود مویشیوں کی نسلوں کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مویشیو ں کی پیداواری و تولیدی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے ڈائریکٹر جنرل(پروڈکشن)ڈاکٹر نویداحمد نیازی کی کار کردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھیڑ بکریوں کی افزائش نسل پر خصوصی توجہ دی جائے گی نیز زراعت اور لائیوسٹاک کی مشترکہ کاوشوں سے توسیعی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)ڈاکٹر اقبال شاہداورایڈیشنل سیکرٹری(پلاننگ)خالد محمود چوہدری کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ)اور لائیوسٹاک افسر نے بھی شرکت کی۔