گذشتہ ادوار میں نیچے سے اوپر تک ہر سطح پر کرپشن کو فروغ ملا جس کے باعث آج پاکستان بہت سارے مسائل کا شکار ہے: وزیرخواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ

پنجاب کے وزیرخواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ اور ناشتے کی تقریبات میں عوام الناس نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر مکمل اعتماد اور غیر مشروط طور پر اس کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے پینے کے صاف پانی اور تعمیر و ترقی کے متعدد منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ

 گذشتہ ادوار میں نیچے سے اوپر تک ہر سطح پر کرپشن کو فروغ ملا جس کے باعث آج پاکستان بہت سارے مسائل کا شکار ہے: وزیرخواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ

لاہور: صوبائی حلقہ پی پی 16 کی مختلف یونین کونسلوں سے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں، کارکنوں اور معززین کی جانب سے پنجاب کے وزیرخواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ اور ناشتے کی تقریبات میں عوام الناس نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر مکمل اعتماد اور غیر مشروط طور پر اس کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے پینے کے صاف پانی اور تعمیر و ترقی کے متعدد منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے۔پی ٹی آئی یونین کونسل 13کے صدر سائیں طاہر، یو سی 16 اور 20  اور ملیہ پارک میں منعقدہ تقریبات میں لوگوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کی کامیاب حکمت عملی کو سراہا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ادوار میں نیچے سے اوپر تک ہر سطح پر کرپشن کو فروغ ملا جس کے باعث آج پاکستان بہت سارے مسائل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے ساتھ تمام ممکنہ وسائل کو عوام کی بہبود پر خرچ کر رہی ہے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت کا عزم و ارادہ ریاست مدینہ کا سفر ہے جس میں ہم سب پاکستان تحریک انصاف کے دست و بازو ہیں۔ اس موقع پر راجہ راشد حفیظ نے معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب میں ترقی کا سفر جاری ہے۔ ہم نے ہر شعبہ زندگی میں عوام کی بہبود اور فلاح کیلئے کام شروع کر رکھا ہے اور ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرکے اورعوام کو بیرونی امداد سے نجات دلا کر دم لیں گے۔

راجہ راشد حفیظ نے گورنمنٹ ملیہ ہائی سکول میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء سے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے حصے کے پودے لگائیں بلکہ پوری ذمہ داری کے ساتھ ان کی حفاظت اور پرورش کریں تاکہ یہ شجر کاری مہم ماضی کی مہمات کی طرح محض پودے لگا کر فوٹو سیشن تک محدود نہ رہے بلکہ آج لگائے گئے اشجار کل تناور درخت بن کر ہمارے ماحول کو آلودگیوں سے پاک کرنے اور پاکستان کو صحیح معنوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان بنانے میں ممد و معاون ہوں۔