موجودہ حکومت کا سارا فوکس غریب عوام کو روز گار سے متعلق سہولیات بہم پہنچانا اور ان کی مالی معاونت کرنا ہے: محمد اسلم بھروانہ

گزشتہ دو سالوں کے دوران محکمہ نے کوآپریٹو بینک کے ذریعے کسانوں کو6879.56کے قرضہ جات دئیے جن میں سے 2925.98ملین موصول کیاجاچکا ہے جبکہ عدم تعمیل فنڈ 2650ملین میں سے421.88ملین ادابھی کیا جاچکا ہے: صوبائی وزیر کوآپریٹو

موجودہ حکومت کا سارا فوکس غریب عوام کو روز گار سے متعلق سہولیات بہم پہنچانا اور ان کی مالی معاونت کرنا ہے: محمد اسلم بھروانہ

لاہور:صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران محکمہ نے کوآپریٹو بینک کے ذریعے کسانوں کو6879.56کے قرضہ جات دئیے جن میں سے 2925.98ملین موصول کیاجاچکا ہے جبکہ عدم تعمیل فنڈ 2650ملین میں سے421.88ملین ادابھی کیا جاچکا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا سارا فوکس غریب عوام کو روز گار سے متعلق سہولیات بہم پہنچانا اور ان کی مالی معاونت کرنا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کوآپریٹو ہائسنگ سوسائٹیز کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے سوسائٹی مینجمنٹ کے ساتھ مل کر پودے لگائے جارہے ہیں۔اس موقع پر محکمے کے افسران بھی موجود تھے۔