صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین سے صوبائی وزیر صمصام بخاری کی ملاقات

ملاقات میں سیاسی معاملات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں وزراء کی تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر پارٹی کارکنان کو مبارکباد  

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین سے صوبائی وزیر صمصام بخاری کی ملاقات

لاہور ; صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دو سال مکمل کر لیئے ہیں جبکہ اس دور اقتدار میں ا یسے بے شمار تاریخی اقدامات کیے جا چکے ہیں جنکی ماضی میں مثا ل نہیں ملتی اور اس کے ساتھ قابل فخر بات ہے کہ ابھی تک حکومتی وزراء پر کسی قسم کی بدعنوانی یاکرپشن وغیرہ کا کوئی دھبہ نہیں لگا جبکہ اپوزیشن نے محض ہوائی الزامات کے علاوہ ابھی تک کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود وزیراعظم پاکستان عمران خان محض خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جبکہ حقیقی معنوں میں امن کے سفیر کی حیثیت سے پوری دنیا میں مقبول ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے صوبائی وزیرکنسولیڈیشن ہولڈنگز صمصام بخاری کی قیادت میں تحریک انصاف کے نمائندگان سے نیو منسٹر بلاک کے دفتر میں ایک اہم ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر صمصام بخاری نے کہاکہ ریاست مدینہ ایک ایسا خواب ہے جو صرف عمران خان کے دور اقتدار میں ہی دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ عوام تمام جھوٹے لیڈروں کو کئی بارآزما چکی ہے اور یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ پاکستان مشکل سفر سے گزر چکا ہے، اب وہ وقت بہت نزدیک ہے جب پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا اور عوام اسکے ثمرات واضح طور پر محسوس کر سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ تمام بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کی تعریف کی ہے، اور دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا کھلا اظہار ہے۔اس موقع پر موجود دیگر شرکاء نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

٭٭٭٭٭