افغانستان کی بگرام ایئربیس پر راکٹ حملہ

آج صبح ساڑھے چھ بجےبگرام ایئربیس پر قلندر خیل علاقے سے 5 راکٹ فائر ہوئےترجمان گورنر افغان صوبے پروان

افغانستان کی بگرام ایئربیس پر راکٹ حملہ

افغانستان کی بگرام ایئربیس پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں حکام نے مالی جانی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ افغان صوبے پروان کے گورنر کی ترجمان کےمطابق آج صبح ساڑھے چھ بجےبگرام ایئربیس پر قلندر خیل علاقے سے 5 راکٹ فائر ہوئے۔ بگرام ضلعی گورنر نے کہا کہ قلندر خیل کے علاقے میں حملہ آور 10 راکٹ فائر کرنا چاہتے تھے جس میں سے وہ 4 راکٹ فائر کرسکے، دیگر 6 راکٹوں حملوں کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔گورنر کے مطابق راکٹ حملے سے بگرام ایئربیس پر نقصان سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں ہیں۔