بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی، دولہا کے دوستوں نے دلہن کو سٹیج پر بلا کر رقص کے لیے مجبور کردیا

دلہن کی جانب سے انکار کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور دونوں خاندانوں کے درمیان لفظی گولا باری بھی ہوئی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی، دولہا کے دوستوں نے دلہن کو سٹیج پر بلا کر رقص کے لیے مجبور کردیا

اتر پردیش : بھارتی شہر بریلی میں دلہن نے رقص کے لیے مجبور کرنے پر شادی سے انکار کردیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تاہم والد نے بیٹی کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں لڑکی اور اس کے اہل خانہ شادی کے لیے پہنچے جہاں پہلے دھوم دھام سے شادی کی تیاریاں کی گئیں، شادی والے دن دلہا کے دوستوں نے دلہن کو رقص کرنے کے لیے زبردستی  سٹیج پر بلایا جس پر غصے میں آکر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔دلہن کی جانب سے انکار کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور دونوں خاندانوں کے درمیان لفظی گولا باری بھی ہوئی۔ دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو زبردستی رقص کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور جو شخص میری بیٹی کی عزت نہیں کرسکتا میں اس سے بیٹی کی شادی نہیں کرسکتا۔