آئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرسمس،قائد اعظم ڈے اور نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے اہم اجلاس 

کرسمس پر مسیحی عبادت گاہوں سمیت دیگر اہم عوامی مقامات کا سکیورٹی پلان بہت توجہ سے تیار کیا جائےصوبہ بھرمیں زہریلی شراب، آئس اور دیگر منشیات بیچنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کیا جائے:آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرسمس،قائد اعظم ڈے اور نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے اہم اجلاس 
آئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرسمس،قائد اعظم ڈے اور نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے اہم اجلاس 
1
1

لاہور:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر میں مسیحی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے آرپی اوز، ڈی پی اوز نہ صرف اپنی نگرانی میں سیکیورٹی پلان تشکیل دیں بلکہ خود فیلڈ میں جا کر حساس گرجا گھروں کی سیکیورٹی ڈیوٹی کی چیکنگ کو بھی یقینی بنائیں اور سیکیورٹی انتظامات میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر بطور خاص توجہ دی جائے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اے کیٹیگری کے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں، میٹل ڈٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے بھرپور استفادہ کیا جائے جبکہ مسیحی عبادت گاہوں کے علاوہ تفریحی مقامات اور پارکس کی سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے ہونے والی قومی تقریبات کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے جبکہ نیو ایئر نائٹ پر لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں امن وا مان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس ٹیموں کے سپیشل اسکواڈ زتشکیل دئیے جائیں جو قانون شکنی کرنے والے عناصر کے مقام و مرتبے کا لحاظ کئے بغیر کاروائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور موٹر سائیکل سے سائلنسر نکال کر ہلڑ بازی کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے بالخصوص ون ویلنگ کے عادی ملزمان کے والدین سے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے متعلق شورٹی بانڈز لئے جائیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ صوبہ بھر میں کچی یا زہریلی شراب، آئس اور دیگر منشیات او رسنتھیٹک ڈرگزبیچنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزیدتیزی لائی جائے اور شراب فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرکاروائیوں کی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دھند کے موسم میں شہریوں کی سہولت اور راہنمائی کیلئے پی ایچ پی اور ٹریفک پولیس ہائی الرٹ ہوکر فرائض سر انجام دیں اور فوگ لائٹس اورریفلیکٹرز، سپیڈ لمٹ کی پابندی کے حوالے سے آگاہی مہم جاری رکھی جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اہم اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے جاری کیں۔ دوران اجلاس کرسمس تہوار، قائد اعظم ڈے اور نیوائیر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمانڈ  افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کرسمس بازاروں،اہم شاہراہوں، بنکوں، پارکس اورتفریحی مقامات کی سیکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کریں کیونکہ مسیحی کمیونٹی مذہبی عبادات سے فراغت کے بعد کثیر تعداد میں ان مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات میں مزید کہا کہ تمام ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں مقامی مسیحی عمائدین کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں تا کہ ان کے تعاون سے صوبے بھر میں ان کی منعقد ہونے والی مذہبی رسومات کے شرکاء کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں سرچ، سویپ،کومبنگ اورانٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے سلسلے کو جاری رکھا جائے اور حساس علاقوں کے گردونواح میں ڈولفن، پیرو اور پٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بڑے شہروں میں نیو ائیر نائٹ سیکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس گشت کا منظم اور موثر پلان بنایا جائے جو قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف، ایم ڈی سیف سٹی ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک، ڈی آئی جی سید خرم علی، ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر سکھیرا، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، شاہد جاوید، ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0