بھارت کی شکست پر شعیب اختر کا دلچسپ ٹوئٹ

میں صبح سو کر اٹھا اور اسکور پر نظر پڑی تو مجھے لگا 369  جبکہ اسکور تھا 36 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہیں: شعیب اختر

بھارت کی شکست پر شعیب اختر کا دلچسپ ٹوئٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست پر چُپ نہ رہ سکے اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بدترین پرفارمنس میں بھارت نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں صبح سو کر اٹھا اور اسکور پر نظر پڑی تو مجھے لگا 369  جبکہ اسکور تھا 36 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ یہ دیکھ کر مجھے شدید دھچکا لگا کہ دنیا کی نمبر ون بیٹنگ لائن ایک دم سے ڈھے گئی۔

ٹوئٹ میں منسلک ویڈیو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں ایسا ہوتا رہتا ہے لہذا بھارتیوں برداشت کرو۔ خیال رہے کہ لمبے لمبے رنز کے ریکارڈ قائم کرنے والی بھارتی ٹیم ایڈیلیڈ میں آسٹریلین بولرز کے آگے ڈھے گئی۔ دوسری اننگز میں 36 رنز پر پوری ٹیم ڈریسنگ روم پہنچ گئی، آسٹریلیا نے میچ 10 وکٹ سے جیت لیا ۔ ایڈیلیڈ میں بھارتی شیروں نے کھیل کے تیسرے روز اننگز کا آغاز ایک وکٹ 9 رنز سے کیا توبھارتی ٹیم کے بڑے بڑے نام کوہلی، بھمرا، چتیشور پجارا اور اگروال سمیت سب ہی آسٹریلین بولرز کے آگے ایسے لڑکھرائے کہ کھڑے نہ ہو پائے۔ بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف اور صرف 36 رنز پر ڈریسنگ روم پہنچ گئی، کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکا، جبکہ محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو ئے۔

 

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0