گدھے کی لید سے مرچیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

یہ فیکٹری بھارتی شہر آگرہ میں پکڑی گئی ہے جہاں گدھوں کے گوبر اور تیزاب کے ذریعے سرخ مرچیں، ہلدی اور دیگر مسالہ جات تیار کیے جا رہے تھے۔ پولیس نے اس فیکٹری پر چھاپہ مار کر 300کلوگرام سے زائد مواد برآمد کر لیا جس میں گدھوں کا گوبر، سوکھی گھاس، خوردنی رنگ، تیزاب کے ڈرم اور دیگر چیزیں شامل تھیں

گدھے کی لید سے مرچیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

 بھارت میں جعلی مسالہ جات بنانے والی ایک فیکٹری پکڑی گئی ہے جہاں ایسی چیزوں سے مسالہ جات تیار کیے جا رہے تھے کہ سن کر ہی جی متلانے لگے۔ یہ فیکٹری بھارتی شہر آگرہ میں پکڑی گئی ہے جہاں گدھوں کے گوبر اور تیزاب کے ذریعے سرخ مرچیں، ہلدی اور دیگر مسالہ جات تیار کیے جا رہے تھے۔ پولیس نے اس فیکٹری پر چھاپہ مار کر 300کلوگرام سے زائد مواد برآمد کر لیا جس میں گدھوں کا گوبر، سوکھی گھاس، خوردنی رنگ، تیزاب کے ڈرم اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔

پولیس نے فیکٹری کے مالک نوپ ورشنے سمیت کئی افراد کو بھی حراست میں لے لیا اور فیکٹری سے 27نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ پولیس کے مطابق ورشنے کے خلاف فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈ ایکٹ 2006ءکی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ورشنے کے پاس فیکٹری کا لائسنس بھی نہیں تھا اور نہ ہی اس نے اپنی مصنوعات کے نام رجسٹرڈ کرا رکھے تھے۔کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔